پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا کی کار کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے سیکرٹری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے یونیورسٹی ٹائون تھانے کی حدود میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا کی کار کی ٹکر سے ایک چھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری آئی ٹی کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔