کراچی: پولیس نے شہری کو قتل کرنے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا

Published On 05 September,2020 05:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاون میں شہری کو قتل کرنے والے دوسرے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم شاہ رخ کے ساتھی نے گزشتہ روز پولیس کو گرفتاری دی تھی۔

دو روز قبل کورنگی زمان ٹاون میں شہری مینب کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مقتول سے موبائل فون چھیننے کے بعد اس کے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
 

Advertisement