ڈیرہ مراد جمالی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی صدر تھانہ کی حدود گوٹھ حاجی محمد شریف بجوانی میں محمد پناہ نامی شخص نے فائرنگ کرکے دو بھابھیوں کو قتل کردیا۔
صدر تھانہ کی حدود گوٹھ حاجی محمد شریف ہجوانی میں محمد پناہ نامی شخص نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی دو بھابھیوں کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا وجہ گھریلوں ناچاقی بتائی جاتی ہے۔
صدر پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو اپنے تحویل لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے دونوں لاشوں کو انکے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ صدر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔