کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کسٹمزکے عملے کی دالبندین میں آرسی ڈی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعدادمیں غیر ملکی اشیاء برآمد کر کے گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق دالبندین کسٹمز کے عملے نے چیک پوسٹ کے قریب آرسی ڈی روڈ پر خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سرحد پارسے آنےوالی گاڑیوں سے چیکنگ کے دوران بھاری مقدارمیں چھالیہ ، ٹائر، کپڑا،پرفیوم، ملک پاوڈر، سپرے، ویلڈنگ راڈز کو قبضہ میں لیاگیاہے جن کی مالیت 3کروڑروپے ہےجبکہ ، 4 گاڑیوں کو بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔