شکر گڑھ: (دنیا نیوز) خلع کی درخواست کے رنج پر شوہر نے میکے بیٹھی بیوی کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے علاقے بلو کھٹانہ میں خلع کی درخواست کے رنج پر شوہر نے فائرنگ کر کے میکے میں بیٹھی ہوئی بیوی قتل کو ابدی نیند سلا دیا۔ مقتولہ کومل تین بچوں کی ماں تھی اور گھریلو جھگڑوں کے باعث میکے رہ رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کومل نے اپنے شوہر کے خلاف خلع کا مقدمہ کر رکھا تھا، ملزم اور اسکا ساتھی واقعہ کے بعد فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ مقتولہ کی ماں کی مدعیت میں داماد اور اسکے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔