کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاسی کریئر میں پہلی بار کراچی کے معاملات پر سنجیدگی دیکھی، تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر کراچی کیلئے پلان بنایا ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر پنجاب چودھری سرور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کیلئے ایک غیر جانبدار ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے گا، نالوں پر صفائی نہیں ہوتی اس کا بھی کوئی ذمہ دار ہوگا، وزیراعظم کراچی آکر پلان بتائیں گے، نالوں پر زمینیں الاٹ کی گئیں، غیر قانونی گھر تعمیر کیے گئے، پیسہ لگے یا جان کراچی کے معاملات ہم نے ہی درست کرنے ہیں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا سندھ حکومت کو جب پیسہ مل رہا ہے تو پھر کام کرنا وفاق کی ذمہ داری نہیں، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر کراچی کیلئے کام کرنا ہوگا، ایک گھنٹے کی بارش میں پورا کراچی ڈوب جاتا ہے۔