گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں معمولی جھگڑے پر دکاندار گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور مکوں کی بارش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں 20 روپے کے تنازع پر دکاندار آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے، واقعہ تھانہ کنجاہ کے علاقہ منگووال کی پختون مارکیٹ میں پیش آیا۔ جہاں دو دکاندار رقم کے تنازعہ پر الجھے تو ساتھی دکانداروں نے بیچ بچاؤ کروانے کی بجائے ایک دوسرے کیساتھ مارکٹائی شروع کر دی۔
لڑائی کے دوران ڈنڈوں، مکوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں تین تاجر لہولہان ہو گئے مگر تھانہ کنجاہ نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔