لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا حکومت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کسی دباؤ میں آنیوالی نہیں، عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں، ملکی ترقی و خوشحالی ان کا مشن ہے، ایف اے ٹی ایف قوانین پر اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں، سیاسی مخالفین ذاتی اور سیاسی نہیں قومی مفادات کو تر جیح دیں، ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منصوبہ کو ناکام بنائیں گے۔
چودھری سرور نے مزید کہا آئین و قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کچھ لوگوں کو ملک کا کامیابی سے آگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا، ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سے اصولوں کی سیاست کر تے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنا رہی ہے، ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے۔