لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب شراب لائسنس نیب پیشی کا معاملے پر اٹھارہ اگست تاریخ گزر گئی لیکن سردار عثمان بزدار نیب میں سوالنامے کا جواب جمع کروانے میں ناکام رہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو شراب لائنس کیس میں سوالنامے جمع نہ کروانے پر تحریر طورپر ریمائنڈر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شراب لائسنس کیس سے متعلق نیب نے وزیراعلیٰ کو 25 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا، نیب نے وزیراعلی پنجاب کو جائیدادوں سے متعلق بھی بارہ صفحات پر مشتمل پرفارمہ دیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب نے پرفارمہ کے مطابق کوئی بھی جواب نیب کو جمع نہ کروایا۔