لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیلنجز ہیں مگر تمام مسائل حل کر کے عوام کے پاس جائیں گے، مشکل حالات میں حکومت سنبھالی مگر حوصلہ نہیں ہارا، حالات اب بہتری کی طرف گامزن ہیں کوئی پریشانی کی بات نہیں، پنجاب بدل رہا ہے اور عوام کے لئے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پنجاب کو ترقی کے عروج پر لے جانا میرا مشن ہے۔