وزیراعلیٰ پنجاب لاہور اور دیگر شہروں میں نکاسی آب نہ ہونے پر برہم

Published On 20 August,2020 12:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسلام آباد سے انتظامیہ اور واسا حکام سے رابطہ کر لیا، لاہور اور دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کا نکاس نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی نے اسلام آباد سے رابطے میں متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیوں نہیں کئے گئے، بارش ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے پانی کیوں کھڑا ہے، واسا حکام مرکزی شاہراؤں کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں پر کھڑے پانی کو نکالنے پر توجہ دیں، شہر میں جہاں جہاں پانی کھڑا ہے افسران اپنی نگرانی میں نکاسی آب کا عمل مکمل کروائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پانی کھڑا ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، نکاسی آب کا عمل فوری توجہ کا متقاضی ہے، غفلت کی گنجائش نہیں۔
 

Advertisement