وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کے نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد نکاسی کا حکم

Published On 20 August,2020 10:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے، نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ہو مکمل کیا جائے، پانی کے نکاسی کے کام میں تساہل برداشت نہیں، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بارشی پانی کے جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا واساز، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام بارش کے دوران دفاتر میں نہیں فیلڈ میں نظر آنے چاہییں، نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلی آفس بھجوائی جائے۔
 

Advertisement