لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اے پی سی کا ڈرامہ لگنے سے پہلے ہی فلاپ ہوچکا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے اے پی سی کا شوشہ چھوڑا، پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والے مزید تین سال صبر کریں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آنے لگے ہیں، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ناقابل اعتماد ہے۔ ہم ن لیگ کو ساتھ ملا کر طاقتور بناتے ہیں اور وہ ڈیل کر لیتے ہیں۔ اب پھر ن لیگ ڈیل کر کے تحریک انصاف کی بی ٹیم بن گئی ہے۔