لاہور: (دنیا نیوز) شراب لائسنس اجرا کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔
ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کو نیب کی جانب سے گزشتہ روز ریکارڈ دیا گیا تھا۔ راحیل صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ آفس اور محکمہ ایکسائز نے ریکارڈ مانگنے کے باوجود نہ دیا۔
خیال رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شراب لائسنس کیس میں نیب آفس پیش ہوئے، نیب حکام نے پونے 2 گھنٹے تک سوالات کئے لیکن سردار عثمان بزدار جوابات دینے سے کتراتے رہے۔ نیب حکام نے 12 صفحات پر مشتمل نیا سوالنامہ بھی انھیں دیا۔ وزیراعلیٰ سے ان کے اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔