لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 12 اگست کو نیب کے سامنے پیش ہوں گے اور ذاتی حیثیت میں بغیر پروٹوکول نیب دفتر جائیں گے۔انہوں نے رہنماؤں، وزرا اور مشیروں کو ساتھ آنے سے روک دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نیب میں پیشی کے معاملے پر اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے۔ اس سلسلے میں بیان کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اکیلا پیش ہوں گا، کوئی رہنما نیب دفتر نہ آئے۔ وزیراعلیٰ نیب کو شراب لائسنس کے حوالے سے تمام دستاویزات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار تحریری بیان کے ساتھ سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ انہوں نے لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت میں واضح کیا ہے کہ ان کا دامن صاف ہے، نیب کے سامنے حقائق رکھیں گے۔