کورونا وباء: شہریوں کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب کی اپیل

Last Updated On 08 August,2020 02:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، حکومت کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی، اپوزیشن رہنماؤں کی منفی سیاست بری طرح ناکام ہوگئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کیا ہے، ماسک پہننے کی پابندی اور سماجی فاصلے بدستور برقرار رکھنے سے صورتحال مزید بہتر ہوگی، پاکستان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بروقت فیصلے کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، اس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ویژنری حکمت عملی کو جاتا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے، موجودہ حکومت نے کورونا کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی اور عام آدمی کی معاشی مشکلات کا بھی احساس کیا، اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ میں لگی رہی۔
 

Advertisement