امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 73 ہزار تک پہنچ گئی

Last Updated On 06 August,2020 08:22 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 73 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں اس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امریکا میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 2271830 ہے، ملک میں اب تک کورونا سے 161601افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کی بیشتر ریاستوں میںکورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ بھر میں یومیہ متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ اموات کی تعداد میں بھی تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 4973568 افراد مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
 

Advertisement