لاہور: (روزنامہ دنیا) رخصتی سے قبل ہی خلع کا دعویٰ کرنے پر دیور نے بھابی اغوا کر لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کاہنہ کے علاقے میں عمر نامی نوجوان کا چند ماہ پہلے حرا سے نکاح ہوا لیکن رخصتی نہ ہوئی۔ رخصتی سے قبل ہی لڑکی نے عدالت میں خلع دائر کر دیا۔
عمر کے بھائی نے دو ساتھیوں کے ہمراہ بھابی کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور فرار ہو گئے، مغویہ مقامی یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کی طالبہ ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔