لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا یوٹرن شہباز شریف نے لیا، مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور بلاول سے دھوکے کے باوجود آرام سے نہیں بیٹھے، سربراہ یو آئی ف اپنے سیاسی گناہوں کی معافی مانگیں اور 2023 تک انتظار کریں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا فضل الرحمان ٹک کر بیٹھنے کو تیار نہیں، ان کی روح کو سکون نہیں مل رہا، مومن ایک سوراخ سے دوسری بار نہیں ڈسا جاتا، فضل الرحمان بار بار شہباز شریف اور بلاول سے ڈسے جا رہے ہیں، فضل الرحمان سے گزارش ہے اگلے 3 سال جائے نماز پر بیٹھیں، فضل الرحمان سیاسی گناہوں کی معافی مانگیں۔