وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی کے چڑیا گھر سے چھ نایاب کالے ہرن چوری ہونے پر دوملازمین کو معطل کردیا گیا۔ انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرکے ملتان بھجوادی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے غفلت برتنے پر دو ملازمین کو معطل کردیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہناتھا ،وائلڈ لائف جانور چوری کرنے والے آٹھ ملزمان میلسی میں پرائیویٹ بریڈنگ فارمز چلاتے ہیں جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔