لاہور: (روزنامہ دنیا) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے نیب آفس کے باہر جھگڑے کے دوران مریم نواز کی گاڑی کو گولی لگنے کے شواہد نہیں ملے۔
چیمبر آف کامرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں مگر قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ایکشن ضرورہوگا۔
خیال رہے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سب کا یہی کہنا ہے کہ پتھر سے بلٹ پروف کا شیشہ نہیں ٹوٹ سکتا، یہ واضح طور پر مجھے سخت نقصان پہنچانے کی کوشش تھی۔