محکمہ ایکسائز پنجاب نے صوبہ بھر کیلئے ایک جیسی سیریل نمبر کا اجرا کر دیا

Published On 20 August,2020 09:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ ایکسائز پنجاب نے صوبہ بھر کے لیے ایک جیسی سیریل نمبر کا اجرا کر دیا، پہلے مرحلے میں ٹرپل اے کے نمبر جاری کئے جا رہے ہیں۔

محکمہ ایکسائز پنجاب نے یونیورسل سیریل نمبر کا اجراء کر دیا، صوبہ بھر میں اب ضلع کی بجائے پنجاب کے نمبروں کی سیریل چلے گی۔ محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے لیے نئی سیریل جاری کرنا شروع کر دی۔ شہریوں کو ان کی گاڑیوں کے لیے ٹرپل اے کی سیریل والے نمبر مل رہے ہیں۔

موٹرسائیکل، کاروں اور کمرشل گاڑیوں کو پنجاب کی سیریل والا نمبر جاری کیا جا رہا ہے۔ موٹر سائیکل کے لئے 1001 تا 9999 تک نمبر جاری ہوں گے۔ کمرشل گاڑیوں کو CAA کی سیریل جاری کی جا رہی ہے۔ سرکاری گاڑیوں کی سیریل نمبر GAA سے شروع ہو گی۔ سیمی گورنمنٹ گاڑیوں کو SAA کی سیریل جاری کی جائے گی۔

شہریوں نے منصوبہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ڈیلرز کی بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائے گی۔ ڈی جی ایکسائز مسعود الحق نے بتایا کہ
منصوبہ عوامی مفاد میں شروع کیا گیا ہے۔ شہری آن لائن پرکشش نمبر بھی خرید سکیں گے۔ حکام نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
 

Advertisement