لاہور(دنیا نیوز) بھکر کے علاقہ بہل نشیب کے رہائشی نوجوان دلاور خان بلوچ نے اہل علاقہ کی موجودگی میں 12 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا اور کامیابی کے ساتھ تمام موٹر سائیکلوں کو پار کیا۔
اس سے قبل سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد آصف نے 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے جمپ لگایا تھا۔
محمد آصف کا ریکارڈ توڑنے پر اہل علاقہ نے دلاور خان بلوچ کو نقد انعام دے کر خراج تحسین پیش کیا۔