نارووال: (دنیا نیوز) گاڑی کو راستہ نہ دینے پر امیر زادے نے 65 سالہ محنت کش کسان کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نارروال کے گاؤں داہب کا محنت کش عبدالمجید اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیرے سے گھر جا رہا تھا۔ مین روڈ سے گاؤں جانے والی گاڑی بار بار ہارن بجا رہی تھی۔ محنت کش نے کہا کہ راستہ ہے گزر جاؤ۔ کار سوار محنت کش کو گالیاں دیتے ہوئے چلا گیا۔
کار سوار نادر خان نے چند گھنٹوں بعد محنت کش کے ڈیرے پر ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں کے تشدد سے عبدالمجید اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ نادر خان کی فائرنگ سے عبدالمجید شدید زخمی ہو گیا۔ محنت کش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
نادر خان پنجاب بیت المال ضلعی چیئرمین امجد خان کاکڑ کا بیٹا ہے۔ امجد خان کاکڑ تحریک انصاف کا مقامی رہنما ہے۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے ریڈ کر رہی ہے۔