گورنر پنجاب چودھری سرور سے وزیر قانون راجہ بشارت سمیت صوبائی وزرا کی ملاقات

Published On 20 August,2020 12:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سے وزیر قانون راجہ بشارت سمیت صوبائی وزرا نے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے سمجھوتہ کرنے والا نہیں، تمام حکومتی سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر اور ملک و قوم کو مضبوط کر رہے ہیں، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کا ایجنڈہ سیاسی مفاد نہیں پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔

چودھری سرور نے کہا تجارتی خسارہ کو 20 ارب ڈالر سے 3 ارب ڈالر تک لانا حکومت کا تاریخی اقدام ہے، پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، موجودہ حکومت مکمل نیک نیتی سے ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے، حکومت شفافیات اور میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنا رہی ہے، عوام کی خدمت سے بڑھ کر حکومت کی کوئی اور ترجیح نہیں، اداروں میں اصلاحات کے لیے پہلی بار کوئی حکومت کام کر رہی ہے۔
 

Advertisement