لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج ایپکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس ہوا،اجلا س میں محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جی او سی 10 ڈویژن میجرجنرل محمد انیق الرحمن، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد عامر مجیدسمیت صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری نے شرکت کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس: محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ۔
— Government of Punjab (@GOPunjabPK) August 22, 2020
▪︎مجالس اور جلوسوں کے لئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت pic.twitter.com/9Y8KbINCi5
وزیر اعلی عثمان بزدار کا اجلاس میں کہنا تھا محرم الحرام کے دوران ضابط اخلاق پر عملدر آ مد یقینی بنایا جائے جلوسوں اور مجالس میں کورونا ایس او پیز کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا پر جلد مکمل قابو پا لیں گے لیکن احتیاط بے حد ضروری ہے ، ،جلوسوں کے روٹ پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔