لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ عوام سیاسی مخالفین نہیں حکومتی بیانیہ کیساتھ کھڑے ہیں، وزیرا عظم عمران خان اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
گورنر ہاؤس میں صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک اور دیگر شخصیات نے گورنر پنجاب محمد سرور سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے سخت فیصلوں کے بعد معیشت کو سنبھالا، دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے۔
چودھری سرور نے کہا عوام کو ریلیف دینا حکومتی پالیسوں کا محور ہے، اداروں میں اصلاحات اور میرٹ پر کام کر رہے ہیں، حکومت کی تمام تر توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے، محرم الحرام کے دوران بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، ہم سب نے ملکر کورونا کو شکست دینی ہے، احتیاطی تدابیر پر سب عمل کر یں۔