ساہیوال: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سازشی عناصر اپنا کام کرتے رہیں، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔
ساہیوال میں اراکین اسمبلی اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی، منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی کو موٹروے سے منسلک کرنے کا جائزہ لیں گے، تحریک انصاف کی حکومت سابق ادوار کی خرابیاں درست کر رہی ہے، سابق حکومتوں نے نظام میں اتنا بگاڑ پیدا کیا جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نظام بدل کر رہیں گے۔
منتخب نمائندوں کا ملاقات میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سب سے ملتے ہیں اور مسائل حل کرتے ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے شانہ بشانہ ہیں۔