لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج پاکپتن جائیں گے جہاں حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار مزار پر حاضری کے دوران پاکستان کی ترقی و خوشحالی، سلامتی اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے دعا مانگیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار ضلع پاکپتن کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز سے بھی ملیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے، ان کو ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارمحرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔