لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر کے سامنے شراب پینے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے نوجوان پر بدترین تشدد کیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گھر کے سامنے شراب پینے سے منع کرنے پر مسلح افراد نوجوان پر بیہمانہ تشدد کر رہے ہیں، ملزمان قیصر بھٹی، فرحان شاہ اور میاں یاسر نے نوجوان حمزہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان پولیس وردی پہن کر خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے ہیں، ملزمان کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔
دوسری طرف پولیس نے متاثرہ نوجوان کو طبی معائنہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، متاثرہ نوجوان نے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی ہے۔ تاہم پولیس نے تاحال ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہ کیا۔