لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانا وقت کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کے لئے مختلف آپشن پر غور کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کوہ سلیمان کی رود کوہیوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کوہ سلیمان کی رودکوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہو جاتا ہے، اس قیمتی پانی کو محفوظ بنانے اور استعمال میں لانے کیلئے چھوٹے ڈیمز کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا، پہلے مرحلے میں چار سمال ڈیمز کی تعمیر کیلئے ٹیکنیکل سٹڈی کی جاری ہے۔