جھنگ: (دنیا نیوز) دریائے چناب بپھر گیا، سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل ہوگیا جس کے باعث 50 سے زائد دیہات اور بستیاں زیر آب آگئیں، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔
دریائے چناب اور جہلم میں طغیانی کے باعث دریا کنارے آباد 50 سے زائد دیہات اور بستیاں زیر آب، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مال مویشیوں کو لیکر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بروقت سیلاب آمد کی اطلاع کے پیش نظر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
دوسری جانب سیلابی علاقوں میں وبائی امراض سے بچنے کیلئے محمکہ صحت کی طرف سے تاحال کوئی فلڈ ریلیف کیمپ نہ لگایا جاسکا ہے جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے تاہم ریسکو 1122 پوری طرح متحرک ہے، 13 مختلف پوائنٹ پر ریسکو نے متاثرین کی مدد کیلئے کیمپ قائم کر دیئے ہیں۔