گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گوجرانوالہ میں گیس چوری اور اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ ویجیلینس ٹیموں نے زیر زمین پائپ لائنوں سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر گیس چوری کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
گھریلو میٹر کا کمرشل استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی سوئی گیس کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ جی ایم سوئی گیس کا کہنا ہے کہ گیس چور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔
گیس چوروں کے خلاف کارروائی پر جہاں شہری خوش ہیں وہاں ان کا کہنا ہے کہ گیس چوروں کے خلاف آپریشن اچھا اقدام ہے تاہم اس میں ملوث محکمہ کے عملہ کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔