گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ جناح روڈ کے علاقہ عباس کالونی میں غیرت کے نام پر چار بچوں کی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیرت نے نام پر قتل کا یہ واقعہ عباس کالونی میں پیش آیا جہاں دانش نامی نوجوان نے چار بچوں کی ماں اور اپنی پھوپھو کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ آمنہ چار بچوں کی ماں تھی اور اپنے شوہر سے خوش نہ تھی جو کہ طلاق لے کر راہوالی کے رہائشی احمد حسین نامی شخص شادی کرنا چاہتی تھی جس وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے وہ اپنے میکے آچکی تھی اور دوسری شادی کی ضد لگا رکھی تھی۔
آمنہ کے گھر والوں نے اپنے شوہر کے گھر جانے کی منت سماجت کی لیکن اس نے انکار کر دیا جس وجہ سے غیرت کے نام پر اس کے بھتجے دانش نے سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔