گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک کے جنون نے دسویں جماعت کے طالبعلم کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اس دوران ہزاروں نوجوان خطرناک انداز میں ویڈیو بنا کر ایپ پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں افراد نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فقیر والی: ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا شوق گیارہ سالہ بچے کی جان لے گیا
گوجرانوالہ میں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، نہر اوجلہ پر ٹک ٹاک کا شوقین دسویں جماعت کا طالب علم پانی کی نذر ہو گیا۔
18 سالہ کلیم بٹ گوجرانوالہ کے پوش علاقے واپڈا ٹائون کا رہائشی ہے، کلیم بٹ اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے نہر پر آیا تھا، کلیم بٹ ٹک ٹاک بنواتے ہوئے نہر میں گر گیا اور اچانک تیزلہروں کی نذر ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان گولی چل جانے سے ہلاک
ریسیکیو 1122 کے اہلکاروں نے نعش کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا، نہر میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسیکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، نہر اوجلہ کو بمبانوالہ ہیڈ سے بند کروا کر پانی کم کیا جائے گا اور نعش کی تلاش کی جائیگی۔