گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں یو ٹیلٹی سٹور ملازمین نے رات آٹھ بجے تک سٹور کھولنے سے انکار کر دیا جبکہ سٹور پر اشیائے ضروریہ کی کمی بھی شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز رات آٹھ بجے تک کھولنے کے احکامات ملازمین نے ہوا میں اڑا دیئے۔ ریجن بھر کے سٹور شام پانچ بجے ہی بند ہوجاتے ہیں جبکہ یوٹیلٹی سٹور پر چینی، آٹا اور دالیں بھی غائب ہیں جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔
یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بلزوغیرہ کا مینول سسٹم ہے اور سکیورٹی کا معاملہ بھی ہے اس لیے رات آٹھ بجے تک نہیں کھول رہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور پر اشیاء بھی پوری نہیں ہیں اور سستی اشیاء خریداری کے حوالہ سے وقت بڑھایا جائے۔