گوجرانوالہ: احساس پروگرام کے تحت 35 ہزار مستحق افراد کو رقوم دینے کا سلسلہ جاری

Last Updated On 12 April,2020 12:16 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں 35 ہزار مستحق افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقم دینا کا سلسلہ جاری ہے جس کے لیے ضلع بھر میں بارہ سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ مستحق افراد کو بذریعہ میسجز ان کے متعلقہ سنٹرز بارے بتایا گیا ہے۔ ان سنٹرز سےامدای رقم ملنے پر خواتین بہت خوش ہیں۔

ہر سنٹر پر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام، ضلعی انتظامیہ اور بینک کا عملہ تعینات ہے جو امدادی رقم لینے کے لیے آنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق کرتے ہیں جس کے بعد ان کو رقم کی ادائیگی کرتے ہیں۔

ان سنٹرز پر سماجی فاصلوں کی ہدایات پر عملدر آمد یقینی بنانے کے لیے چار چار فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے جبکہ سنٹرز میں داخل ہونے سے پہلے سب کے ہاتھوں کو سینی ٹائیز کیا جاتا ہے۔ 

Advertisement