گوجرانوالہ پولیس کو ملزم سے ہمدردی، لوٹے گئے پیسے خود جیب سے ادا کر دئیے

Last Updated On 12 July,2020 10:14 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ پولیس نے لوٹے گئے پیسے خود جیب سے ادا کر دئیے، مالک مکان کو لوٹنے والے لاک ڈاؤن کے باعث فاقوں کے شکار کرایہ دار کے بچوں کی بھوک کی اسٹوری سن کر اہلکار نرم پڑگئے۔

گوجرانوالہ کے میر پارک میں واردات ہوئی، لاک ڈاؤن کے باعث عثمان کرایہ تک نہ دے سکا، گھر میں فاقے پڑنے پر برقعہ پہن کر مالک مکان سے انتالیس ہزار روپے چھین لئے۔

پولیس نے گرفتار کر کے جب تفتیش کی تو بیان سن کر پولیس اہلکاروں کے دل موم ہو گئے، اہلکاروں نے پیسے جمع کر کے مالک مکان کو دئیے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔