گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں کرائم آؤٹ آف کنٹرول ہو گیا، پولیس بے بس نظر آنے لگی، 24 گھنٹوں کے 46 افراد کو لوٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کرائم تیزی سے بڑھنے لگا، پولیس حکام صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں ریکارڈ وارداتیں ہوئیں۔
24 گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے سرراہ 46 افراد کو لوٹ لیا،4 گھروں اور ایک دکان کا بھی صفایا کیا، 22 موٹرسائیکلیں،1 کار اور ایک رکشہ چوری کرلیا گیا۔
دوران ڈکیتی مزاحمت پر ابو طلحہ نامی نوجوان کو گولی مار کر زخمی کیا گیا، 2 گائے اور ایک بکری سمیت 7 سے زائد مویشی بھی چوری ہوئے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جا چکا ہے۔