کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کے حوالے سے پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا، شواہد جمع کرنے کیلئے سیشن جج میر پور خاص سے قبر کشائی کی اجازت مانگ لی گئی۔
ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی موت کے حوالے سے تفتیش کو آگے بڑھانے کیلئے پولیس نے قبر کشائی کا فیصلہ کرلیا۔ سیشن جج میر پور خاص کو لکھے گئے خط میں اجازت بھی مانگ لی گئی ہے۔ خط کے متن کے مطابق جناح ہسپتال میں ڈاکٹر عرفان نے غلط ایم ایل رپورٹ بنائی۔ رپورٹ کے مطابق گولی سر میں بائیں جانب لگی اور دائیں جانب سے باہر نکلی۔ ڈاکٹر ماہا کے والد نے کئ سوالات بھی اٹھائے تھے۔
عدالتی اجازت نامے کے بعد قبر کشائی کرکے شواہد جمع کئے جائینگے۔ ادھر کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ عدالت نے ڈاکٹر ماہا کی میرپور خاص میں تدفین کے باعث قبر کشائی کی درخواست خارج کردی۔ کیس میں ڈاکٹر عرفان،جنید خان اور وقاص رضوی شامل تفتیش ہیں۔