رینجرز کی سندھ بلوچستان بارڈر پر کارروائی، نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام

رینجرز کی سندھ بلوچستان بارڈر پر کارروائی، نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام

ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ،بلوچستان بارڈرعبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران چھالیہ، گٹکا، ٹائرز، ایرانی آئل، چائنہ نمک اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق نان کسٹم پیڈ اشیاء کی مالیت دو کروڑ روپے ہے۔ مزید قانونی کارروائی کیلئے سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔