کراچی: ایف آئی اے کی 115 ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف مقدمات کی سفارش

کراچی: ایف آئی اے کی 115 ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف مقدمات کی سفارش

ہاوسنگ سوسائٹیز میں گھپلوں کیخلاف ایف آئی اے متحرک ہو گئی، ایف آئی اے نے 115 ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف مقدمات کے اندراج کی سفارش کر دی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق 164ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف تحقیقات کی ہیں۔ 49 سوسائٹیز کے کاغذات مکمل ہیں جن کیخلاف شواہد نہیں ملے۔

سوسائٹیز کیخلاف رپورٹ مرتب کرکے عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔