اسلام آباد پولیس کی لیڈی اہلکار سمیت 20 خواتین کیساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار

اسلام آباد پولیس کی لیڈی اہلکار سمیت 20 خواتین کیساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار

ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی اور راہزنی کا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم نے 2 سال پہلے اسلام آباد پولیس کی لیڈی اہلکارکے ساتھ زیادتی کی۔

ایس پی رورل کے مطابق ملزم نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم دن کے وقت جھاڑیاں میں بیٹھ کراکیلی خاتون کی تاک میں رہتا تھا، ملزم خواتین کو بے ہوش کرنے کے لئے کلوروفارم کا استعمال کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اکیلی خواتین کو زبردستی جنگل لے جاکر زیادتی کرتا اورقیمتی اشیاء چھینے کے بعد فرار ہوجاتا، ملزم کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینے ہوئے موبائلز فون و قیمتی اشیاء برآمد ہوئے۔