رائیونڈ: چینی شہری سے ڈکیتی کر کے فرار ہونیوالے ڈاکو حادثے کا شکار، ایک ہلاک، دو زخمی

رائیونڈ: چینی شہری سے ڈکیتی کر کے فرار ہونیوالے ڈاکو حادثے کا شکار، ایک ہلاک، دو زخمی

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائے ونڈ کے علاقے میں چینی شہری سے ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکوؤں کی چینی شہری کے ڈرائیور کو دھمکانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ چینی شہری کا ڈرائیور خوفزدہ ہو کر موقع سے فرار ہو گیا۔

ڈاکو چیک، نقدی اور اہم دستاویزات سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے،ڈاکو کچھ ہی دورکوٹ لکھپت روڈ پر ٹریفک حادثے کا شکارہوگئے،حادثے میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے، زخمی ڈاکوؤں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال جبکہ ہلاک ڈاکو کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔