راولپنڈی: ماں، بچے کو قتل کرنیوالا ملزم 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

راولپنڈی: ماں، بچے کو قتل کرنیوالا ملزم 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

راولپنڈی میں ملزم واجد علی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالتی کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

علاقہ مجسٹریٹ اسجد علی چودھری نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

گزشتہ روز ملزم نے راولپنڈی پولیس کو گرفتاری پیش کی تھی، ملزم نے 24جولائی کو زیادتی کے بعد نسیم بی بی اور اسکے 14ماہ کے بچے کو قتل کردیا تھا۔