ڈی آئی خان: سمگلروں کی فائرنگ، 3 کسٹم اہلکار جاں بحق

Published On 09 August,2021 05:04 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں سمگلروں نے فائرنگ سے 3 کسٹم اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر سمگلروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار چل بسے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ تھانہ درابن کی حدود کلاچی موڑ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق درابن کلاں کلاچی موڑ کے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جب کہ ایک زخمی اہلکار نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ناکہ بندی کردی۔

دوسری طرف گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعہ میں کسٹم اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، جبکہ شہداء کے درجات کے بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل دعا کی ہے۔

Advertisement