خیبر پختونخوا کے محتسب سید جمال الدین شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Published On 02 August,2021 01:46 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے محتسب سید جمال الدین شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے سید جمال الدین شاہ سے بحثیت صوبائی محتسب خیبر پختونخواعہدے کا حلف لیا۔

گورنرہاؤس پشاور میں صوبائی محتسب کی تقریب حلف برداری ہوئی، گورنرخیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے سید جمال الدین شاہ سے بحثیت صوبائی محتسب خیبرپختو نخوا انکے عہدہ کا حلف لیا، گورنرنے صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

تقریب حلف برداری میں صوبائی وزراء عاطف خان، شوکت یوسفزئی، فضل شکور خان، ایڈووکیٹ جنرل پشاور، انتظامی سربراہان کے علاوہ دیگر شریک ہوئے۔
 

Advertisement