پشاور سمیت خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری

Published On 19 July,2021 12:26 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور سمیت خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہنے اورتیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہیں جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھابارش کا بھی امکان ہے۔ بارشوں سے مختلف اضلاع میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بونیرمیں سب سے زیادہ 35 ملی میٹر،کاکول ایبٹ آباد میں 13 ، سیدو شریف میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مردان میں دو اور بالاکوٹ میں تین ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement