پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر متنی کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس کے دوران گاڑی سے 24 شارٹ گن اور 54 ہزار کارتوس برآمد ہوئے، کارروائی میں 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔
گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور درہ آدم خیل سے ہے، اسلحہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لے لی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔