پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ٹریفک کے بڑھتے حادثات کم کرنے کے لئے نیا فارمولا تیار کر لیا ہے ٹریفک چالان کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس نے کابینہ کی منظوری کے بعد ٹریفک چالان کے فیسوں میں سو گنا اضافہ کر دیا ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق اوور سپیڈنگ اور ٹریفک سگنل توڑنے پر 1 ہزار تک جرمانہ ہوگا رانگ سائیڈ سفر پر موٹر سائیکل کو 600 ، چھوٹی گاڑی 2ہزار،بڑی گاڑی 4ہزار روپے جرمانہ ہو گا بغیر ڈرائیونگ لائسنس سفرپر 1500 روپے تک جرمانہ ہوگا۔
18سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے پر 5 ہزار تک جرمانہ کیا جائے گا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1ہزار روپے تک کا جرمانہ کیا جائے گا،یر قانونی ریس پر 2ہزار کا جرمانہ عائد ہو گا، نوپارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 2ہزار تک کا جرمانہ ہوگا